سی ڈی اے کا اسلام آباد میں 2 نئے سیکٹرز بنانے کا فیصلہ، ابتدائی رپورٹ مرتب

بدھ 10 فروری 2016 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی اداہ (سی ڈی اے) اپنے نئے سیکٹر پارک انکلیو ٹو کی کامیابی اور الاٹیوں کو قبضہ دینے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 2 نئے سیکٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، ان سیکٹرز کی تعمیر کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں سال سی ڈی اے اسلام آباد میں دو نئے سیکٹرز کی بنیاد رکھے گا، دو نئے سیکٹرز 2017 تک مکمل کر کے نیلام کئے جائیں گے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق دونوں سیکٹرز کو رہائشی کالونیوں اور سوسائٹیوں کی شکل دی جائے گی۔ پارک انکلیو ٹو کی طرز پر دو نئے سیکٹرز بنائے جائیں گے جن کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :