میچ کے دوران شائقین کا انوکھا احتجاج

مہنگی ٹکٹوں کیخلاف گراوٴنڈ میں ٹینس بالز کی بارش کر دی

بدھ 10 فروری 2016 19:23

میچ کے دوران شائقین کا انوکھا احتجاج

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) فٹبال میچ کے دوران بارش ہونا کوئی نئی بات نہیں لیکن جرمنی میں جاری ڈی ایف بی پوکل فٹبال کپ میں ڈارٹمنڈ اورسٹیورگارٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں شائقین کی جانب سے ٹینس بالز کی بارش کر دی گئی جس کے بعد میچ چند لمحات کیلئے روک دیا گیا اورمیدان سے گیندیں اٹھانے کے بعد میچ معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک ڈارٹمنڈ کے مداحوں کی طرف سے گراوٴنڈ میں سینکڑوں ٹینس کے گیند پھینکے گئے جس کے نتیجے میں میدان میں ہر طرف ٹینس گیند اچھلتے ہوئے نظر آئے۔میچ دیکھنے آئے ڈارٹمنڈ کے مداحوں نے گراوٴنڈ میں پے در پے ٹینس بالز پھینک کر میچ کی ٹکٹوں کی مہنگی فروخت کیخلاف احتجاج کیا۔ ڈارٹمنڈ کے مداحوں سے سٹینڈز میں کھڑے ہو کر میچ دیکھنے کے عوض 19اعشاریہ پانچ صفر یورو(تقریباً تین ہزار پاکستانی روپے) وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ سٹینڈز میں سیٹ والی ٹکٹ کی سب سے کم قیمت 38اعشاریہ پانچ صفر یورو (تقریباًساڑھے چار ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کی جارہی ہے جس پر شائقین فٹبال میں غم و غصے کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :