انڈر 19ورلڈ کپ قومی ٹیم کی کوارٹر فائنل میں شکست

ٹیم کے تمام فیصلے کوچ کی بجائے منیجر کرتے رہے ،ذاکر خان نے متبادل کھلاڑی بلوانے کیلئے بھی سلیکٹرز سے مشاورت ضروری نہ سمجھی ، شہریا ر خان نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

بدھ 10 فروری 2016 19:25

انڈر 19ورلڈ کپ قومی ٹیم کی کوارٹر فائنل میں شکست

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء)انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے فیصلے کوچ کے بجائے منیجر کرتے رہے۔ٹیم منیجر ذاکر خان نے متبادل کھلاڑی بلوانے میں بھی سیلکیٹرز سے مشاورت کو ضروری نہیں سمجھا۔

(جاری ہے)

نڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم کی کارگرگی اچھی رہی جہاں پاکستان افغانستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دیلیکن کوارٹر فائنل میں اسے ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شکست کے اسباب جانے کے لئے بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ مسرور احمد بے بس تھے اور ٹیم سے متعلق تمام فیصلے منیجر ذاکر خان کرتے رہے۔یہاں تک کوارٹر فائنل میں گرین وکٹ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بھی ذاکر خان کے کہنے پر ہی کیا گیا۔ ۔