آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے 3 میچوں کے فیصلے

بدھ 10 فروری 2016 19:40

آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے 3 میچوں کے فیصلے

کراچی ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) سیفی سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پہلے میچ میں شہباز محمڈن نے مد مقابل پھول پتی بلوچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لیاقت علی نے میچ کا فیصلہ کن گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد اسلم الیون ملیر کو 2-1 سے زیر کر دیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کے چتیش کمار اور سراج نے خوبصورت گول سکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول ضمیر نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں معمار سپورٹس نے لانڈھی کی معروف ٹیم ینگ جمال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔ معمار سپورٹس کے جمشید نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت 2 گول سکور کئے جبکہ ینگ جمال کی جانب سے اظہر گول کرنے میں کامیابی حاصل کر سکے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض بشیر احمد، غلام عباس، حیدر علی، فیض، جلال اعظم اور ماما غنی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان، عیسیٰ خان ساجدی، ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوآرڈینٹر شیر افضل تھے۔

متعلقہ عنوان :