شکست خوردہ دہشت گرد میڈیا کو ہراساں کر کے نفسیاتی جنگ میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں ، دہشت گردوں کو بندوق کے زور پر قلم اور کتاب پر حاوی نہیں ہونے دیا جائے گا،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ترجیحات ہیں، سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر تیار ہے
وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میگا کرپشن کیسوں میں گزشتہ سال 11.46ارب روپے کی وصولی کی گئی، گذشتہ 3 ماہ میں 827گرفتاریاں عمل میں آئیں ،ان میں 218اشتہاری، 13انتہائی مطلوب افراد، 71عدالتوں سے مفرور اور 525دیگر افراد شامل ہیں، ایف آئی اے حکام کی اجلا س کو بریفنگ
بدھ 10 فروری 2016 19:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شکست خوردہ دہشت گرد میڈیا کو ہراساں کر کے نفسیاتی جنگ میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کو بندوق کے زور پر قلم اور کتاب پر حاوی نہیں ہونے دیا جائے گا، تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر تیار ہے، پولیسنگ کی بہتری کیلئے جہاں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے وہاں شہریوں کی بھرپور شراکت داری کو بھی یقینی بنایا جائے،امن و امان کا قیام اور اسکی بہتری مشترکہ ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام شراکت داروں کی بھرپور محنت اور تعاون ضروری ہے۔
آئندہ دو ماہ میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے قوانین کی پابندی کے سلسلے میں تمام انتظامات سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کئے جائیں گے، وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ میگا کرپشن کیسوں میں گزشتہ سال 11.46ارب روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ گذشتہ تین ماہ میں 827گرفتاریاں عمل میں آئیں جن میں 218اشتہاری، 13انتہائی مطلوب افراد، 71عدالتوں سے مفرور اور 525دیگر افراد شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.