معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا انتقال کر گئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 20:23

معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا انتقال کر گئیں

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا انتقال کر گئی ہیں۔ فاطمہ ثریا بجیا معروف ڈرامہ نگار انور مقصود کی ہمشیرہ تھیں۔

(جاری ہے)

فاطمہ ثریا بجیا کی عمر 85 برس تھی۔ وہ 1930 میں بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھیں اور تقسیم ہند کے وقت اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آ گئی تھیں۔ فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی ویژن کے علاوہ ریڈیو اور سٹیج کیلئے بھی کام کیا تھا۔ فاطمہ ثریا بجیا کو 1997 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارگردگی جبکہ 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا۔