پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندرز ایک بار پھر کرس گیل کی خدمات سے محروم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 فروری 2016 20:48

پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندرز ایک بار پھر کرس گیل کی خدمات سے محروم

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز ایک بار پھر کرس گیل کی خدمات سے محروم رہے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹاس کے دوران رمیز راجہ کی جانب سے لاہور قلندرز کے کپتان اظہر علی سے کرس گیل کے کھیلنے کی بابت پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ گیل کمر کی انجری سے تو نجات پا رہے ہیں تاہم اب انہیں نزلہ زکام نے آگھیرا ہے جس کے باعث وہ آج کے میچ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :