پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین اور افسران کے ناراض گروپ کا ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو ہٹانے کیلئے مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان

بدھ 10 فروری 2016 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین اور افسران کے ناراض گروپ نے مشترکہ طور پر ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو ہٹانے کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔ آج جمعرات کو ہونے والے ایمپلائز یونین کے اجلاس میں اس حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین اور افسران کے ناراض گروپ نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹرجنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو ہٹانے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی جی سپورٹس بورڈ نے ملازمین کی تین سالوں کے انکریمنٹ نہیں دیا نہ ہی اور الاؤنسز دیئے گئے ہیں جبکہ یونین کی طرف سے کئی بار ڈی جی سپورٹس کو باقاعدہ درخواستیں دی گئی اور ملاقات کرکے آگاہ کیا گیا مگر ان کی طرف سے اقدام نہیں اٹھایا گیا ذرائع کے مطابق سپورٹس بورڈ کے ناراض افسران نے بھی اپنے تحفظات اور شکایات کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان کے تین سالوں سے کے بل روکے ہوئے ہیں اور پروموشنز بھی نہیں ہورہی ہیں افسران نے ابھی مسائل سے ڈی جی سپورٹس کو کئی بار آگاہ کیا مگر ان کی طرف سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس پر ناراض افسران کے گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایمپلائز یونین کے ساتھ مل کر ڈی جی سپورٹس اختر نواز گنجیرا کو ہٹانے کیلئے مشترکہ طور پر تحریک چلائینگے اور اس کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ذرائع کے مطابق آج جمعرات کو ہونے والے ایمپلائز یونین کے ا جلاس میں سات سال سے غیر قانونی طور پر تعینات ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو ہٹانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :