پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیئٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میں شارجہ اسٹیڈیم کے نارتھ سٹینڈ میں تماشایوں کا داخلہ مفت کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 21:29

پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیئٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میں شارجہ ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیئٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میں شارجہ اسٹیڈیم کے نارتھ سٹینڈ میں تماشایوں کا داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں اسلام آباد یونائیئٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلے جا رہے میچ کے دوران پی سی بی نے تماشائیوں کیلئے شاندار اعلان کیا ہے۔ پی سی بی نے شارجہ اسٹیڈیم کے نارتھ سٹینڈ میں تماشایوں کا داخلہ مفت کر دیا ہے۔ اس سٹینڈ میں 8 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔