شاہدی آفریدی کیساتھ کھیلنے کا تجربہ زبردست ہے، پاکستان سپر لیگ کا مستقبل روشن ہے: آسٹریلوی تیز گیند باز شان ٹیٹ

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 22:35

شاہدی آفریدی کیساتھ کھیلنے کا تجربہ زبردست ہے، پاکستان سپر لیگ کا مستقبل ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) آسٹریلوی تیز گیند باز شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ شاہدی آفریدی کیساتھ کھیلنے کا تجربہ زبردست ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کا مستقبل روشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی تیز گیند باز شان ٹیٹ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

شان ٹیٹ نے کھیلوں کی خبروں سے متعلق ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا تجربہ ان کیلئے کافی زبردست رہا ہے۔ وہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے جا رہے میچز کو کافی انجوائے کر رہے ہیں۔ ان کیلئے شاہدی آفریدی کیساتھ کھیلنے کا تجربہ کافی زبردست رہا ہے۔ انہیں پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا مستقبل روشن ہے۔

متعلقہ عنوان :