خدمت کارڈ پروگرام انتہائی پسماندہ افراد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے،ملک محمد اقبال چنڑ

بدھ 10 فروری 2016 22:43

لاہور۔10فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء ) صو بائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں خصوصی افرادکو ہنر مند بنا کر قومی ترقی میں انکے کردار کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے‘ پنجاب حکومت کاخدمت کارڈ پروگرا م خصو صی افراد کی مالی معاونت، فلاح و بہبود، فنی تر بیت و بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے جس کے لئے رواں مالی سال میں دو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

بدھ کے روز خدمات کارڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں خصوصی افرادکو ہنر مند بنا کر قومی ترقی میں انکے کردار کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کاخدمت کارڈ پروگرا م خصو صی افراد کی مالی معاونت، فلاح و بہبود، فنی تر بیت و بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے رواں مالی سال میں دو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس پروگرام کے استفادہ کنندگان کی شناخت کے لئے بی آئی ایس پی سے غربت کے معیار کو جانچنے کے لئے کئے گئے سروے کے اعداد و شمارحاصل کئے گئے اور ان کا تجزیہ کیا گیاتو175,000 معزور افراد کی نشاندہی ہوئی ۔18 سال سے کم اور18 سے زائد عمر کے معزور افراد کی علیحدہ علیحدہ فہرستیں مرتب کرکے ا ضلاع کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔اضلاع میں تحصیل کی سطح پر خدمت کارڈ کا اجراء طبی معائنہ اور بائیو میٹرک تصدیق پر کر دیا جائے گا۔اس میں اہم بات یہ ہے کہ18 سال سے کم عمر افراد کے طبی معائنہ کے بعد کارڈ انکی والدہ کے نام پر جاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ پروگرام صوبہ بھر کے انتہائی پسماندہ افراد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔

متعلقہ عنوان :