محمد رضوان نے ورلڈٹی ٹونٹی میں شامل نہ کیے جانیکا غصہ اسلا م آباد یونائیٹڈکے باؤلرز پر نکال دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 10 فروری 2016 22:50

محمد رضوان نے ورلڈٹی ٹونٹی میں شامل نہ کیے جانیکا غصہ اسلا م آباد یونائیٹڈکے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شامل نہ کیے جانے کا غصہ اسلا م آباد یونائیٹڈکے باؤلرز پر نکال دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آج ہی اگلے ما ہ بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا اعلان کیا اور محمد رضوان ٹیم جگہ نہیں بنا سکے تاہم انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی نہ کھیلنے کا غصہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز پر نکالتے ہوئے محض 27گیندوں پر 5چوکوں اور 3چھکوں کی مددسے 50رنز کی اننگز کھیل کر سلیکٹرز کو اپنی موجودگی کا احساس دلایا ۔