حاکم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 فروری 2016 00:40

حاکم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10فروری۔2016ء) حاکم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حاکم شیخ محمد بن زاید بھارت کے دورے کے سلسلے میں نئی دہلی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

شیخ زاید کا نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بھارت میں موجود پا کر کافی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ بھارت اور عرب امارات کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ وہ ان دیرینہ تعلقات کو مزید مظبوط کرنے کی امید سے ہندوستان آئے ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی بڑے اقتصادی معاہدے طے پا جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :