کیمرون، جنازے کے اجتماع پر بوکوحرام کا خود کْش حملہ،10افراد ہلاک

جمعرات 11 فروری 2016 11:25

کیمرون، جنازے کے اجتماع پر بوکوحرام کا خود کْش حملہ،10افراد ہلاک

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں جنازے کے ایک اجتماع پر ہونے والے خود کْش بم حملے میں دس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ، دہشت گرد گروپ بوکو حرام کی طرف سے کیمرون میں ہونے والا یہ پہلا تصدیق شْدہ حملہ ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق علاقائی حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز نائجیریا کی سرحد سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کیمرون کی حدود میں یہ خود کْش حملے دو انتہا پسندوں نے کیے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ بوکو حرام کی طرف سے کیمرون میں ہونے والا یہ پہلا تصدیق شْدہ حملہ ہے، امریکا نے بوکو حرام کو دنیا کا سب سے زیادہ خطرناک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔ چھ سال سے جاری بوکو حرام کے مسلح کارروائیوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چْکے ہیں-

متعلقہ عنوان :