انوشکا سے علیحدگی نے ویرات کوہلی کو ’مجنوں‘ بنا دیا

جمعرات 11 فروری 2016 11:26

انوشکا سے علیحدگی نے ویرات کوہلی کو ’مجنوں‘ بنا دیا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اپنی دوست اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے علیحدگی کے بعد’مجنوں‘ بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کی حالت ان دنوں ناکام عاشق کی سی ہے جو ٹویٹر پر اپنا دل ٹوٹنے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں ، انہوں نے اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس کے نیچے لکھا کہ میرا دل ٹوٹ چکا ہے تاہم کچھ دیر بعد اسے ہٹا دیا جس پر شائقین کی جانب سے سخت رد عمل پر دوبارہ وہی تصویر شیئر کرنے پر مجبور ہونا پڑا ، کوہلی نے لکھا کہ’لگتا ہے کہ تصویر ہٹا کر میں نے کوئی جرم کر دیا ہے، لیں پھر سے وہی تصویر حاضر ہے‘ ۔

ذرائع کا کہان ہے کہ کوہلی اور انوشکا کے درمیان شادی کے حوالے سے اختلاف پر علیحدگی ہوئی ہے ۔