لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد ، بی سی سی آئی کو 1600 کروڑ روپے کے نقصان کا خطرہ

جمعرات 11 فروری 2016 11:32

لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد ، بی سی سی آئی کو 1600 کروڑ روپے ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو 1600 کروڑ روپے کے نقصان کا خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے دوران میچ اوورز کے اختتام یا وکٹ گرنے کے بعد ٹی وی پر اشتہارات چلانے پر پابندی کی تجویز دی ہے، اس کے مطابق صرف لنچ، ٹی یا ڈرنک بریک کے دوران ہی ٹی وی پر اشتہارات چلائے جانے چاہئیں، اس وقت بی سی سی آئی کو نشریاتی حقوق کی مد میں 2000 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے تاہم اگر یہ تجویز مان لی گئی تو صرف 400 کروڑ روپے کی آمدنی باقی بچے گی ۔