لاہور : ایم پی اے کنول نعمان کی حالت میں پہلے سے بہتری آئی ہے ۔ ڈاکٹرز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 12:02

لاہور : ایم پی اے کنول نعمان کی حالت میں پہلے سے بہتری آئی ہے ۔  ڈاکٹرز

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : ن لیگی رہنما اور ایم پی اے کنول نعمان جناح اسپتال ہی میں زیرٍ علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کنول نعمان کے سٹی سکین کی نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے بتایا کہ رپورٹ میں کنول نعمان کے خون میں انفیکشن بھی سامنے آیا ہے تاہم ان کا علاج بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ ایم پی اے کنول نعمان کو برین ہیمبرج کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ تاحال زیرٍ علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :