ٹیم میں واپسی کی کوششیں ناکام ہوئیں توریٹائرہو جاؤں گا، سعید اجمل

جمعرات 11 فروری 2016 12:09

ٹیم میں واپسی کی کوششیں ناکام ہوئیں توریٹائرہو جاؤں گا، سعید اجمل

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں ایک فائٹر ہوں اور ہمت ہارنا نہیں جانتا ، پی ایس ایل میں میری کارکردگی سب کے سامنے ہے ، اعتماد بحال ہوچکا اور سابقہ معیار کی بولنگ کررہا ہوں ، میں پھر سے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتا ہوں ۔ سعید اجمل نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ مسٹری بولرز کو قصہ پارینہ بننے سے بچانے کیلیے بولنگ قوانین میں کچھ نرمی برتے ، انھوں نے بیٹ اور گیند میں توازن قائم کرنے پر بھی زور دیا ۔