امریکی گلوکارہ کیمبرلی والش شادی کی تقریب دوبارہ منعقد کرنے کی خواہاں

جمعرات 11 فروری 2016 12:50

امریکی گلوکارہ کیمبرلی والش شادی کی تقریب دوبارہ منعقد کرنے کی خواہاں

لاس اینجلس ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) امریکی گلوکارہ کیمبرلی والش کی خواہش ہے کہ وہ اپنی شادی کی تقریب دوبارہ منعقد کریں تاکہ اس وقت جو کمی رہ گئی تھی وہ انہیں پورا کریں۔

(جاری ہے)

کیمبرلی والش کے مطابق شادی کی تقریب ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ سے پیار کرنے والے آپ کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں اور ہم ہر چیز ہونے کی وہاں خواہش رکھتے ہیں،اگر میرے بس میں ہوتا تو میں گھڑی کی سویاں پیچھے موڑ لیتی اور سب کمی پورا کرتے ہوئے پوری تقریب پھر منعقد کرتی کیونکہ یہ دن پوری زندگی میں یادگار ہوتا ہے۔