ایوارڈ سے زیادہ پرفارمنس سے دلچسپی ہے،سونم کپور

جمعرات 11 فروری 2016 12:55

ایوارڈ سے زیادہ پرفارمنس سے دلچسپی ہے،سونم کپور

ممبئی۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انھیں ایوارڈ لینے سے زیادہ پرفارمنس دینے سے دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

سونم نے اپنی آنے والی فلم نیرجا کی تشہیری مہم کے دوران ایک بات چیت میں کہا کہ میں ایوارڈز کے لئے کام نہیں کرتی بلکہ فن کو نکھارنے کے لئے کرتی ہوں۔سونم نے کہا کہ ایوارڈ ایک اداکار کے کام کی پزیرائی اور اس کو حوصلہ دینے کے لئے ہوتا ہے۔ایوارڈ آپ کو آگے کی طرف دھکیلتا ہے اور اسی سے آپ میں مقابلہ اورمسابقت محسوس ہوتی ہے لیکن کرافٹ یا فن سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔