آج کی ہیروئن کیلئے 30برس کی ہونے پربھی حالات سازگار ہیں ‘ شبانہ اعظمی

جمعرات 11 فروری 2016 13:24

آج کی ہیروئن کیلئے 30برس کی ہونے پربھی حالات سازگار ہیں ‘ شبانہ اعظمی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ہندی سینما کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہیروئن کا کیریئر صرف30برس کی عمر تک ہی ہوتا تھا۔ تاہم آج کی ہیروئن کیلئے 30برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد بھی حالات سازگار رہتے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

(جاری ہے)

65سالہ اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ”نیرجا“ کی تشھیری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی ہیروئنز ایک سال میں ایک ہی فلم کرنے کو ترجیح دیتی نظر آتی ہیں جبکہ ماضی میں انھیں کہا جاتا تھا کہ کم از کم ایک سال میں 12فلمیں تو کریں۔

اداکارہ نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انکے زمانے میں پری پروڈکشن نا م کی کوئی چیز سرے موجود ہی نہ تھی ایک فلم کو مکمل کرنے کیلئے سالوں لگ جاتے تھے۔ شبانہ نے بتایا کہ انکی ششی کپور کے ساتھ1989ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”اونچ نیچ بیچ“ کو مکمل ہونے میں 14سال گزر گئے اور انھیں ان برسوں میں اپنی شخصیت کو اسی انداز کے مطابق ڈھالے رکھنا پڑا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے زندگی کے طویل سفر میں بہت کچھ دیکھا اور وہ اپنے تجربات کو کتاب کی شکل دینے کا ارادہ رکھتی ہیں