Live Updates

مجھے لوگوں کی فکر نہیں ہے، زندگی کے دس سال کے علاوہ تمام زندگی تنہا گزاری ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 13:29

مجھے لوگوں کی فکر نہیں ہے، زندگی کے دس سال کے علاوہ تمام زندگی تنہا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ مجھے لوگوں کی فکر نہیں کیونکہ میں نہ تو کبھی لوگوں کے کہنے پر شادی کرتا ہوں اور نہ ہی میں کبھی ان کے کہنے پر طلاق دیتا ہوں، یہ نجی زندگی کے معاملات ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ قر آن پاک میں ہے کہ انسان کی زندگی میں ساری اچھی چیزیں اللہ کی طرف سے جبکہ بری چیزیں انسان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں اور انسان جب اپنے اعمال کو ٹھیک کر لے تو حالات بھی بہتر ہو جاتے ہیں۔

ریحام خان کو طلاق دینے کے بعد تنہائی محسوس کرنے کے سوال پر کپتان نے جواب دیا کہ میں نے 63سال کی زندگی میں صرف دس سال شادی کے گزارے ہیں اورباقی ساری زندگی تو میں اکیلا ہی رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں عمومی طور پر شادی کو نبھانا کبھی بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ قائد اعظم ،نیلسن منڈیلا اور مہاتما گاندھی جیسے بڑے لیڈرز نے بھی اپنی نجی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا لہٰذا یہ سب ایک لیڈر کی زندگی کا حصہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات