خرم منظور کی سات سال بعد ٹیم میں واپسی ، کرکٹ مداح حیران و پریشان

جمعرات 11 فروری 2016 13:30

خرم منظور کی سات سال بعد ٹیم میں واپسی ، کرکٹ مداح حیران و پریشان

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) سیلفی کنگ احمد شہزاد کی جگہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں خرم منظور کو منتخب کیا گیا ، خرم منظور کی 7 سال بعد ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خرم منظور کی ٹیم میں شمولیت نہایت ہی حیران کن ہے ۔ انہیں پی ایس ایل کی فرنچائزز نے کسی بھی کیٹیگری میں خریدنے سے گریز کیاتھا ۔ خرم منظور فرسٹ کلاس کرکٹ میں وسیہع تجربہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 139 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر 8459 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 22 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریوں سمیت 817 رنز کا اعزاز حاصل ہے ، ایک روزہ کرکٹ کیرئیر میں خرم کو صرف 7 میچز کھلائے گئے جس میں انہوں نے 3 ففٹیز کے ساتھ 236 رنز بنا رکھے ہیں ، 29 سالہ بیٹسمین نے آخری بار سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا جس میں اننگز اوپن کرتے ہوئے صرف تین رنز پر کیچ آوٹ ہوگئے تھے ، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں خرم منظور کے پاس 68 میچز میں 1834 رنز کا اعزاز موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :