شاہد آفریدی کو میڈیا میں غلط طریقے سے پیش کیا گیا ، اینڈ ی فلاور

جمعرات 11 فروری 2016 13:47

شاہد آفریدی کو میڈیا میں غلط طریقے سے پیش کیا گیا ، اینڈ ی فلاور

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اور زمبابوے کے سابق بلے باز اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ مشہور آل راوٴنڈر کو میڈیا میں غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک صحافی کے سوال کو 'گٹھیا' قرار دیا تھا جس کے بعد صحافیوں نے ان کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔

اینڈی فلاور کا ماننا ہے کہ آفریدی کو جیسے میڈیا پیش کیا جارہا ہے وہ اس سے بہت مختلف شخص ہیں۔ اپنے انٹرویو میں فلاور کا کہنا تھا کہ "شاہد آفریدی بہترین کپتان ہیں اور وہ ایسے کھلاڑی ہیں جن کی دوسرے پیروی کرتے ہیں۔ میں انھیں واضح طور پر جانتا ہوں، ان کے خلاف کئی سالوں تک کھیلتا رہا لیکن شہرت بعض اوقات گمرا کن بھی ہوسکتی ہے، جو کچھ آپ اخبار میں پڑھتے ہیں وہ بھی غلط ہوسکتا ہے"۔

(جاری ہے)

پشاورزلمی کی انتظامیہ میں سابق فاسٹ باوٴلر محمد اکرم بھی شامل ہیں فلاور کے مطابق آفریدی اور ان کی جوڑی نے ٹیم کے لیے بہترین کام کیا ہے۔فلاور نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپر اپنی خدمات بھی انجام دی ہیں۔سابق انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ "آفریدی اور اکرم بہترین کارکردگی دکھانے والے دو اچھے رہنما ہیں، ابھی تو ٹورنامنٹ کا آغاز ہے لیکن آغاز شاندار ہے"۔اینڈی فلاور کا اس بات پر اصرار تھا کہ پی ایس ایل پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اسی طرح فائدہ مند ہوگی جس طرح آئی پی ایل ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوئی