شاہد آفریدی نے ملکی مفاد کے آگے دوستی قربان کردی، کپتان ہونے کے باوجود احمد شہزاد ورلڈ ٹی20 کا حصہ نہ بن پائے

جمعرات 11 فروری 2016 13:47

شاہد آفریدی نے ملکی مفاد کے آگے دوستی قربان کردی، کپتان ہونے کے باوجود ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء)ملکی مفاد کے آگے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے دوستی قربان کردی، بوم بوم کے کپتان ہونے کے باوجود سیلفی کنگ احمد شہزاد ورلڈ ٹی ٹونٹی کا حصہ نہیں بن پائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں مسلسل ناقص پرفارمنس کے باوجود اوپننگ بلے باز احمد شہزادٹیم کا حصہ بنتے رہے سلیکشن کمیٹی ٹیم سے باہر کرنے کا ارادہ کرتی تو ان کے جگری دوست دیوار بن جاتے تھے۔

لیکن شاید اب دونوں کی دوستی کو نظر لگ گئی ہے تبھی توپہلے آفریدی نے سپرلیگ میں سیلفی کنگ کو پشاورزلمی کا حصہ نہیں بنایا اور اب شہزاد کی ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ سے بھی چھٹی ہوگئی۔ایسے حالات میں بس یہی کہا جاسکتا ہے کہ فلم شعلے کے جے اورویرو بننا ہرکسی کے بس کی بات نہیں ایک دوسرے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں لیکن یہاں توآفریدی نے شہزاد کوہی قربان کردیا۔