نابینا ہندو خاتون نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل قرآن پاک بریل میں لکھنے کی سعادت حاصل کرلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 13:50

نابینا ہندو خاتون نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل قرآن پاک بریل میں لکھنے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء): بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ میں ایک نابینا خاتون نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل قرآن پاک بریل میں لکھنے کی سعادت حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی بھارت کی ریاست جھاڑکنڈ کے ایک سرکاری سکول میں طلبا کو ہندی کی تعلیم دینے والی ایک اُستانی نفیسہ نے چار سال کی کوشش کے بعد بریل لکھائی میں قرآن پاک لکھنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

بریل وہ لکھائی ہے جو نابینا افراد کو پڑھنے میں مدد دیتی ہے، بریل لکھائی میں قرآن پاک لکھنے کا فیصلہ نفیسہ نے قرآن پاک پڑھنے میں خود کو پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد کیا۔ بی اے کی تعلیم کے دوران نفیسہ نے قرآن پاک پڑھنے کا سوچا لیکن نابینا ہونے کے سبب انہیں قرآن پڑھانے کے لیے تیار نہ ہوا ۔

(جاری ہے)

دہلی کے ایک ادارے سے کمپیوٹر سائنس میں ڈپلوما کرنے والی نفیسہ کو بالآخر محمد تسلیم نامی ایک حافظ قرآن پڑھانے کے لیے تیار ہوئے۔

ان ہی کی نگرانی میں نفیسہ نے قرآن کو بریل ہندی میں لکھنا شروع کیا۔ 2005 سے 2008 تک بریل لکھائی میں قرآن پاک لکھنے میں کسی نے نفیسہ کی مدد نہیں کی اور نہ ہی کسی نے بریل لکھائی میں لکھے گئے اس قرآن پاک کی اشاعت کی پیشکش کی۔ گذشتہ کچھ سالوں میں مسلمانوں کی مذہبی کتابوں کو بریل لکھائی میں شائع کیا گیا تاکہ نابینا مسلمان انہیں پڑھنے سے قاصر نہ رہ سکیں۔ نفیسہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس کی مدد کرے تو وہ بریل میں ایسے کئی قرآن پاک لکھ سکتی ہے۔