ہالی وڈ فلم بیٹ مین ورسز سپر مین، ڈان آف جسٹس کا ٹریلر جاری

جمعرات 11 فروری 2016 13:56

ہالی وڈ فلم بیٹ مین ورسز سپر مین، ڈان آف جسٹس کا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) ہالی وڈ کی سپر ہیرو ایکشن فلم ‘بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ کے مشہور سپر ہیرو بیٹ مین اور سپر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے لئے تیار ہیں، اسی سلسلے میں فلم کا انٹرنیشنل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔فلم میں اداکار بین ایفلک، بیٹ مین جبکہ سپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین، لارنس فش برن، جیسی ایسنبرگ، ہالی ہنٹر اور جیریمی آئرنز شامل ہیں۔ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم 25 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :