پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات معطل نہیں ہوں گے، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز مناسب وقت پر ملاقات کریں گے،افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس نے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کی ہرکوشش کی حمایت کرتے رہیں گے،چار ملکی گروپ نے طالبان سے مذاکرات کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا ،کابل اجلاس میں روڈ میپ کا جائزہ لیا جائے گا، داعش پاکستان میں منظم نہیں،اس حوالے سے ڈی جی آئی بی کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا ،اس حوالے سے وزارت داخلہ سے مزید تفصیلات مانگی ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار میڈیا کو نیوز بریفنگ

جمعرات 11 فروری 2016 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات معطل نہیں ہوں گے، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز مناسب وقت پر ملاقات کریں گے،افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،افغانستان سیمتعلق چار ملکی اجلاس نے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کی ہرکوشش کی حمایت کرتے رہیں گے،چار ملکی گروپ نے طالبان سے مذاکرات کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا ،کابل اجلاس میں روڈ میپ کا جائزہ لیا جائے گا، داعش پاکستان میں منظم نہیں،اس حوالے سے ڈی جی آئی بی کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا ،اس حوالے سے وزارت داخلہ سے مزید تفصیلات مانگی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کویہاں ہفتہ وار میڈیا کو نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پٹھان کوٹ کی تحقیقات کے خاتمے کا علم نہیں ہے اور بھارت نے اس حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا، پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ بہتر طور پر بتاسکتی ہے، تاہم تمام واقعات کے حوالے سے دونوں ممالک مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات معطل نہیں ہوں گے، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز مناسب وقت پر ملاقات کریں گے،پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی اس معاملے پر دونوں ممالک مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس نے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 4 ملکی گروپ نے طالبان سے مذاکرات کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا ہے اور کابل اجلاس میں روڈ میپ کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کستان دہشت گردی کے خلاف علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کی ہرکوشش کی حمایت کرتے رہیں گے،اعش پاکستان میں منظم نہیں،اس حوالے سے ڈی جی آئی بی کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا ،اس حوالے سے وزارت داخلہ سے مزید تفصیلات مانگی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان بھارت دونوں جانتے ہیں کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے،قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہے۔