سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 11 فروری 2016 14:04

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) سپیکرقومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اورڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی نے ملک کی معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے لواحقین کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں فاطمہ ثریا بجیا کی علمی ،ادبی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال سے ملک ایک نام ور مصنفہ اور ڈرامہ نگار سے محروم ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ ثریا بجیا کی علمی وادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے انتقال سے فن وادب کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا مدتوں پرُنہیں ہوسکے گا ۔سپیکر وڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلا فی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :