انسانی جان کی قیمت 2000روپے
قتل کی وارادت کے لیے 2ہزار روپے ملتے تھے‘ قتل کرنے کے بعد لاشیں لیاری ندی میں پھینک دی جاتی: جاوید پنجابی کا انکشاف
میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 14:18
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) کراچی میں قانون نافذاداروں کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید پنجابی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کو قتل کی وارادت کے لیے 2ہزار روپے ملتے تھے۔ملزم جاوید پنجابی گینگ وار کمانڈر ریاست کا قریبی ساتھی ہے،ملزم کی گئی تحقیقات کی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے۔گرفتار گینگ وار کارندے جاوید پنجابی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھتہ نہ دینے والے اور مخالفین کو قتل کرتا تھااورمخالفین کا قتل ساتھی ملزم اور گینگ وار کمانڈر ریاست کے کہنے پرکرتا تھا ،گرفتار ملزم جاویدنے انکشاف کیا کہ ایک شخص کے قتل پر ملزم ریاست مجھے2 ہزار روپے دیتا تھا اوراس کے گروہ میں 16 افراد ہیں جو متعدد پولیس مقابلے میں مارے جا چکے۔
ہلاک ملزمان میں سلطان آغا، جمیل جھانکا ،کامران کاموشامل ہیں جبکہ فضل ڈاڈا ،انور ہڈی، احسن سندھی ،طارق بالا،سلمان،وسیم گنجا،زبیر،عامر بلوچ ،ملزم شکیل،عارف اکبر،گڈو،کریم زندہ ہیں،ملزم نے مزید بتایا کہ قتل کرنے کے بعد لاشیں لیاری ندی میں پھینک دی جاتی تھیں۔(جاری ہے)
ملزم کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے خواجہ غریب نواز کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے زمین میں دفن بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا،برآمد کیے گئے اسلحہ میں جی 3،کلاشنکوف کوف،نائن ایم ایم پستول اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جاررہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.