ایل این جی کی خریداری ملکی معیشت کےلئے سود مند ہے: پیاف
بند پڑے پاور پلانٹس، چلنا شروع ہو جائیں گے اور روزگار کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی : عرفان اقبال شیخ پندرہ سالہ لانگ ٹرم مثالی پالیسی سے لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا :تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہ زیب
میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 15:31
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) پاکستان انڈسٹرےل اےنڈ ٹرےڈرز اےسو سی اےشنز فرنٹ(پیاف ) نے قطر سے سالانہ ایک ارب روپے کی ایل این جی کی خریداری کو ملکی معیشت کےلئے سود مند قرار دیا ہے ۔چیئرمےن پیاف عرفان اقبال شیخ ،وائس چیئرمےن تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہ زیب اکرم نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مائع گیس ( ایل این جی ) قدرتی گیس کی کمی کو کافی حد تک پورا کرے گی ،حکومتملک میں توانائی بحران کے خاتمے اور صنعتوں کو درپیش توانائی سے متعلق مسائل حل کرنے کےلئے ایک بہتر روڈ میپ پر عمل کر رہی ہے جس سے صنعتی شعبہ میں روانی اور پیداواری اہداف کی تکمیل ممکن ہو گی ۔
چیئرمےن عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے بعد قوم کے لئے سستی انرجی کا ایک زبردت تحفہ ہے قطر سے سستی ایل این جی سے 2000 میگا واٹ اضافی بجلی سے بند پڑے پاور پلانٹس، کھاد فیکٹریاں، سی این جی سٹیشنز چلنا شروع ہو جائیں گے جس سے روزگار کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی اور قومی معیشت مظبوط بنیادوں پر استوار ہو گی۔(جاری ہے)
وائس چیئرمےن تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہ زیب اکرم نے بھی قطر کے ساتھ معاہدوں کو تاریخی قرار دیا، پندرہ سالہ لانگ ٹرم پالیسی کو مثالی قرار دیے ہوئے کہا کہ ایل این جی سے لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا ، انھوں نے مزید کہا کہ خطے میں مہنگی بجلی اور گیس کے باعث پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
سستی گیس کی فراہمی سے ملک میں گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث بیرونی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات مہنگی ہو جاتی ہیں جو برآمدات میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.