اسلام آباد ، مارگلہ اور پیرسوہاوہ میں 10سال بعد برفباری نے ہر منظر دلنشین کردیا

جمعرات 11 فروری 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے پہاڑی سلسلے مارگلہ اور پیرسوہاوہ میں 10سال بعد برفباری نے ہر منظر دلنشین کردیا،منچلوں کی بڑی تعداد پہاڑوں پر پہنچ گئی، بچے، خواتین اور مرد سبھی برستی بارش میں برف کے گولوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے، جڑواں شہروں میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کے پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی،مارگلہ اور پیرسوہاوہ کے پہاڑوں پر برفباری نے ہر منظر دلنشین کردیا،منچلوں کی بڑی تعداد پہاڑوں پر پہنچ گئی، بچے، خواتین اور مرد سبھی برستی بارش میں برف کے گولوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

دوسری طرف جڑواں شہروں میں رات سے ہونے والی بارش دوپہر تک جاری رہی، جس نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :