ہیپاٹائٹس بی اور سی کی گولیاں دو ہفتو ں کے اندر مارکیٹ میں سستے ترین ریٹ پر دستیاب ہونگی،سائرہ افضل تارڑ
جمعرات 11 فروری 2016 16:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے قومی و صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، نیشنل ہیلتھ سکیم کے بعد حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر ہیپاٹائٹس سی اور بی کی روک تھام کیلئے استعمال ہونے والی گولی انتہائی سستے دام پر مہیاکر دی ہے ، گولیاں یکم مارچ سے مارکیٹ میں 5868روپے 28گولیوں کے حساب سے دستیاب ہونگی جبکہ دو غیر ملکی اور 9مقامی ادویات ساز کمپنیوں نے بھی اسی قیمت پر یہ ادویات فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ہیپاٹائٹس کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں پر ہیپاٹائٹس بی اور سی کے لاکھوں مریض موجود ہیں پوری قوم کو خوشخبری دی جارہی ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی گولیاں دو ہفتو ں کے اندر مارکیٹ میں دنیا کے سستے ترین ریٹ جو کہ 5868روپے 28گولیوں کے حساب سے مقرر کی گئی ہے دستیاب ہونگی یہ کورس تین مہینوں کا ہوگا جو کہ ہیپاٹائٹس کے انجکشن کے مقابلے میں سب سے زیادہ کارآمد ہے اور مضر اثرات انتہائی کم ہیں اس سے پہلے انجکشن کا کورس چھ مہینوں کا تھا جبکہ ان گولیوں سے یہ کورس صرف تین مہینوں کا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس دوائی کی لائسنس 9مقامی اور دو غیر ملکی کمپنیوں کو دی گئی ہے جبکہ امپورٹڈ ریٹ بھی مذکورہ بالا مقرر کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.