ایف آئی اے کی راولپنڈی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی ،انسانی سمگلر گرفتار

جمعرات 11 فروری 2016 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے اسلام آباد ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کر کے 11 پاسپورٹ قبضے میں لے لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایف آئی اے اسلام آباد ریجن نے خفیہ اطلع پر ٹی سی ایس راولپنڈی میں دفتر پر چھاپا مار کر ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے قبضے سے 11 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے انسانی اسمگلر جس کا نام محمد شعیب ولد محمد ارشد ہے جو سیالکوٹ گاؤں وسل کا رہائشی ہے۔ ایف آئی حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آر درج کر کے ایف آئی اے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے اس کے ساتھیوں کا پتہ لگا رہے ہیں جو بہت جلد وہ بھی پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :