پاکستان سپر لیگ میں جمعے کو 2میچز کھیلے جائیں گے

جمعرات 11 فروری 2016 17:02

پاکستان سپر لیگ میں جمعے کو 2میچز کھیلے جائیں گے

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں جمعہ کو 2میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے مابین سہ پہر ساڑھے 4بجے جبکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونئیڈڈ کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،۔تفصیلات کے مطابق ایس ایل میں کل جمعہ کو 2میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے مابین سہ پہر ساڑھے 4بجے جبکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونئیڈڈ کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کی کپتانی شعیب ملک کر یں گے جبکہ کراچی کنگز میں شکیب الحسن ،سہیل تنویر ،عماد وسیم ،روی بوپارا،محمد عامر ،بلاول بھٹی سمیت دیگر نامور کھلاڑی شامل ہیں جبکہ لاہور قلندررکی کپتان اظہر علی کر یں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل ،ڈیرن براؤ،عمر اکمل ،محمد رضوان ،یاسرشاہ سمیت نامور کھلاڑی شامل ہیں،دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،پشاور زلمی کی کپتانی شاہد آفریدی کریں گے جبکہ وہاب ریاض،ڈیر ن سمی ،کامران اکمل ،محمد حفیظ،تمیم اقبال ،کرس جورڈن اور جنید خان سمیت دیگر نامور کھلاڑی شام ہیں جبکہ اسلام آباد کی ٹیم کی کپتان شین واٹسن کریں گے جبکہ مصباح الحق ،انڈرے رسل ،محمد عرفان ،سیمول بدری ،شرجیل خان ،محمد سمیع سمیت دیگر نامور کھلاڑی شام ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں جمعے کو 2میچز کھیلے جائیں گے

متعلقہ عنوان :