بھارت کا ویزے دینے سے انکار، پاکستان معاملہ ساف کونسل میں اٹھائے گا

جمعرات 11 فروری 2016 17:02

بھارت کا ویزے دینے سے انکار، پاکستان معاملہ ساف کونسل میں اٹھائے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ساوٴتھ ایشین گیمزمیں کھلاڑیوں کوویزے نہ دینے کا معاملہ پاکستان اولمپکس کونسل آف ساوٴتھ ایشیا کے اجلاس میں اٹھائے گا۔سیکریٹری پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن خالد محمود کے مطابق ساف گیمزکی آرگنائزنگ کمیٹی اور آئی او سی کوایک خط کے ذریعے پہلے ہی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کو ایشین باڈی میں بھی اٹھایا جائے گا، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو نہ صرف خط میں ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا بلکہ یہ بھی لکھاکہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مل جل کرکام کرنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جن ایتھلیٹس کو ویزے جاری نہیں کیے گئے وہ یقینی طورپرمیڈلز جیتنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، خط میں ساوٴتھ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کو اس بارے میں بھی متنبہ کیا گیاکہ بالکل آخری مرحلے میں ویزے دینے سے انکارکرنا اولمپک چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ساوٴتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کی مختلف ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کو ویزے جاری نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ ساوٴتھ ایشین گیمز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پاکستان کی ہاکی، ٹیبل ٹینس، اسکواش، ایتھلیٹکس، ریسلنگ اورکبڈی کے کم ازکم ایک یا 2 کوچز یا آفیشلز ویزے نہ ملنے کے باعث بھارت نہیں جا سکے۔ اسی طرح والی بال، سائیکلنگ، ریسلنگ اور ہینڈ بال کے آفیشلز بھی اپنی ٹیموں کے ہمراہ ہمسایہ ملک جانے سے محروم رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :