امپائرعلیم ڈارنے پاکستانی کرکٹرزکو مہذب اور بااخلاق قرار دیدیا

غلط فیصلہ دینے پر کسی بھی پاکستانی کرکٹرنے کبھی بدتمیزی نہیں کی،علیم ڈار

جمعرات 11 فروری 2016 17:33

امپائرعلیم ڈارنے پاکستانی کرکٹرزکو مہذب اور بااخلاق قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) مسلسل تین سال تک دْنیائے کرکٹ کے بہترین امپائرکا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈارنے پاکستانی کرکٹرزکو دْنیا بھر کے کھلاڑی سے مہذب اوربااخلاق قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

اْن کا کہناہے کہ’’ غلط فیصلہ دینے پر کسی بھی پاکستانی کرکٹرنے کبھی بدتمیزی نہیں کی،کئی مرتبہ اْن کے فیصلوں پر کرکٹرزنے غصے میں آکر بدتمیزی کی ہے تاہم پاکستانی کرکٹرزنے ایسا کبھی نہیں کیا،چاہے اْن کے خلاف ہی کیوں نہ فیصلہ دے دیا ہو‘‘بہترین فیصلہ دینے کی صلاحیت کی بنیادپرپاکستانی امپائرعلیم ڈار کی ہربات کو اہمیت دی جاتی ہے،اس لئے پاکستانی کرکٹرزسے متعلق اْن کے موقف کو بھی درست سمجھا جارہاہے جبکہ کئی عالمی امپائرزنے بھی اْن کے رائے کی تائیدکی ہے۔