Live Updates

عمران خان کے قول فعل کے تضادات نے صرف تین دن میں ہیٹرک مکمل کر لی ہے، سینیٹر پرویز رشید

جمعرات 11 فروری 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے قول فعل کے تضادات نے صرف تین دن میں ہیٹرک مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دن لازمی سروس ایکٹ کو نافذ کیا دوسرے دن احتساب کے قانون کو اپنے ہاتھ کی چھڑی بنا لیا اور تیسرے دن تبدیلی کا نعرہ موروثی سیاستدان کے درپر دفن کرنے پہنچ گیا ۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ صرف تین دن میں عمران خان نے اپنے قول و فعل کے تضادات کی ہیٹرک مکمل کر لی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :