پاکستان سپر لیگ: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے183 رنز کا ہدف دیدیا

جمعرات 11 فروری 2016 18:11

پاکستان سپر لیگ: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے183 رنز کا ہدف دیدیا

شارجہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 183رنز کا ہدف دیا ہے ۔ شارجہ میں جاری میچ میں پشاور نے کراچی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر محمد حفیظ نے تمیم اقبا ل کیساتھ ملکر کراچی کے باؤلرز کو تختہ مشق بناڈالا،دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93جوڑے جس کے بعد حفیظ 59رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال بھی ان کے پیچھے پیچھے 37رنز سکور کرکے پوویلین لوٹ گئے ۔ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کامران اکمل اور ڈیوڈ مالان نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم کامران اکمل بھی 30رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ ڈیوڈ مالان بھی کچھ زیادہ نہ کرسکے اور بارہ رنز بنا کر چلتے بنے۔ پشاور کے کپتان شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی نے آخری کے چند اوورزمیں تیز رفتار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 182رنز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :