آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ویسٹ انڈیز نے 227رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شمرون ہیتمیر کے 60رنز بھارت اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیموں کے مابین میگا ایونٹ کا فائنل 14فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا

جمعرات 11 فروری 2016 19:17

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیموں کے مابین میگا ایونٹ کا فائنل 14فروری بروز اتوار ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 226 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔

مہدی حسن 60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بلے بازوں میں پینک گھوش 0، سیف حسن 10، جوئیراض شیخ35، ناظم الحسین 11، ذاکر حسن 24، محمد سیف الدین36، سعید سرکار 3، موزابیک حسین 10، مہدی حسن 10 اور صالح احمد نے 1 سکور بنایا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شمرسپرنگر، کیمار ہولڈر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریان جون اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف 48.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ شمر سپرنگر نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیتمیر نے 60، گیدرون پوپ نے 38، تیون املاش نے 14، کیسے کارتی نے 22،جیڈ گولی نے 9، کیمو پال نے 4، مائیکل فریو نے 12 اور ریان جون نے 2 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے صالح احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہدی حسن اور محمد سیف الدین نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ ۔