محمد حفیظ کا چھکا، بال سٹیڈیم کی چھت پر لگے ہورڈنگ بورڈ میں پھنس گئی ، اگلی ہی بال پر آؤٹ ہوگئے

جمعرات 11 فروری 2016 19:47

محمد حفیظ کا چھکا، بال سٹیڈیم کی چھت پر لگے ہورڈنگ بورڈ میں پھنس گئی ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے محمد حفیظ کا چھکا، بال سٹیڈیم کی چھت پر لگے ہورڈنگ بورڈ میں پھنس گئی ، اگلی ہی بال پر آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور پشاور زلمی کے اوپنر محمد حفیظ نے دسویں اوور کی دوسری بال پر کراچی کے روی بوپارا کی بال پر زور دار چھکا مارا تو بال سٹیڈیم کی چھت پر لگے ہورڈنگ بورڈ میں پھنس گئی جس پر نئی بال لائی گئی اور روی بوپارا نے اپنی اگلی ہی بال پر حفیظ کو ایل بلی ڈبلیو آؤٹ کردیا

متعلقہ عنوان :