پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2016کا آغاز15 فروری کو گا
26بورڈ ز سے تقریباََ 1500 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے
جمعرات 11 فروری 2016 19:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2016کا آغاز15 فروری کو ہو رہا ہے، 26بورڈ ز سے تقریباََ 1500 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے،ان مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2016کا آغا ز 15 فروری سے ہو رہا ہے جو 22فرروی تک جاری رہئے گا جس میں پورے ملک سے 26بورڈ ز کے تقریباََ 1500 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔
ان مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں 60ٹیکنیکل آفیشل بھی حصہ لیں گے۔ مرد کھلاڑیوں کے مقابلے 15 سے 17فروری جبکہ خواتین کے مقابلے 20سے 21فروی2016تک ہوں گے۔(جاری ہے)
میر پور بورڈ آزاد جموں انیڈکشمیر ان کھیلوں کا میزبان ہوگا۔ یہ مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں واقع جناح سٹیڈیم، حمیدی ہال، لیاقت جمنازیم میں، روڈھم ہال اور نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہونگے۔
اسی سلسلے میں دو روزہ ٹیکنیکل آفیشل کورس جناح حال ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس میں تمام60ٹیکنیکل آفیشلز نے شرکت کی جس میں شرکاء کو اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی کے قوانین بارے لیکچر دیئے گئے۔ڈائریکٹر میڈیا پاکستان سپورٹس بورڈ شازیہ اعجاز نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہو ے کہا کہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں جن میں کہا گیا ہے کہ انٹر بورڈ سپورٹس گالا کا بجٹ کم کیا گیا ہے اور اس ایونٹ کیلے سپورٹس بورڈ سے مزید ا ضافی بجٹ مانگا گیا ہے یہ بے بنیاد خبریں ہیں اور اس کا حققت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر بورڈ سپورٹس گالا کا بجٹ 70 روپے رکھا گیا ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.