امریکی خاتون کے ہاں نرالی جڑواں بچیاں،ایک گوری ،ایک کالی

جمعرات 11 فروری 2016 19:51

امریکی خاتون کے ہاں نرالی جڑواں بچیاں،ایک گوری ،ایک کالی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) نیو یارک کی رہائشی خاتون ہینا یارکر نے نرالی جڑواں بچیوں کو جنم دیا ہے، ایک کا رنگ سفید اور آنکھیں نیلی ہیں جبکہ دوسری بیٹی کی رنگت سانولی اور آنکھیں سیاہ ہیں۔عام طور پر جڑواں بچوں میں بے حد مماثلت ہوتی ہے لیکن امریکی خاتون کے ہاں دو ایسی جڑواں بچیاں پیدا ہوئی ہیں جن میں سے ایک امریکی تو دوسری افریقی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

نیو یارک کی رہائشی خاتون ہینا یارکر کی جڑواں بچیوں میں سے ایک کا رنگ سفید اور آنکھیں نیلی ہیں، جبکہ دوسری بیٹی کی رنگت سانولی اور آنکھیں سیاہ ہیں جس کی وجہ بچیوں کے والد کا مخلوط نسل سے تعلق رکھنا ہے۔عنایہ اور مائلہ نامی بچیوں کی شکل اور خدو خال بالکل ایک جیسے ہیں لیکن رنگت دیکھ کر انہیں بہنیں تسلیم کرنامشکل ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ والدین مختلف نسلوں سے تعلق رکھتے ہوں تو بچے بھی مختلف رنگت اپنا سکتے ہیں تاہم اس کا امکان 10 لاکھ بچوں میں سے صرف ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :