Live Updates

مخصوص نشستوں پر الیکشن کا التوا حکمرانوں کی بد نیتی کا حصہ ہے، پی ٹی آئی رہنماء احمد نواز چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 فروری 2016 19:56

مخصوص نشستوں پر الیکشن کا التوا حکمرانوں کی بد نیتی کا حصہ ہے، پی ٹی ..

ہارون آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احمد نواز چوہدری نے عوامی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کا التوا حکومت پنجاب اور پنجاب کے حکمرانوں کی بلدیاتی ادارے قائم نہ کرنے کی بد نیتی کا حصہ لگتا ہے موجودہ حکمرانوں نے اپنے پہلے دور میں بھی 2008سے لے کر 2013تک عوام کو بلدیاتی اداروں سے محروم رکھا اور 2015میں عدالت کے دباؤ پر الیکشن تو کرا دیئے مگر انتقال اقتدار کے مراحل میں مسلسل تاخیری حربے حکمرانوں کی شکست اور بدنیتی کو واضع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے عملی منشور میں عوامی ریلیف کا کوئی تصور نہیں ہے اور وہ عوام کو جھانسے دیتے ہیں اپنا سارا زو لگا دیتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں پنجاب میں سب سے زیادہ آزاد امیدوار منتخب ہوئے جنہیں قوت کے ذریعے دھو نس ڈال کر جبراحکومتی جماعت کی حمایت پر مجبور کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو جعلی ووٹ ڈالنے سے بھی بڑھ کر دھاندلی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات