بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ،الیکشن کمیشن
ٹیکنالوجی کے استعمال سے پہلے متواتر تجرباتی عمل سے گزارا جارہا ہے،بیان
جمعرات 11 فروری 2016 21:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال سے پہلے متواتر تجرباتی عمل سے گزارا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ذرائع ابلاغ میں نشر اور شائع ہونے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آئندہ عام انتخابات بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال کے ضمن میں شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک سسٹم کے حوالے سے آئین میں ترمیم کی تجویز کمیٹی کے سامنے رکھی ہے،موجودہ آئین میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی کوئی شق موجود نہیں اس حوالے سے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ٹیکنالوجی کو لانے سے پہلے آئین میں اس کی گنجائش دیکھنی پڑے گی،الیکشن کمیشن نے وضاحت میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے متواتر تجرباتی عمل سے گزر رہا ہے اور ان تجربات کی روشنی میں ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن بائیومیٹرک مشینوں کا ایک تجربہ ہری پور میں کر چکا ہے جس میں مشینوں نے صرف46فیصد رزلٹ دیا تھا اس حساب سے ٹرن آؤٹ صرف20فیصد رہا تھا
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.