شاہد آفریدی کی بیٹیاں شعیب ملک اور احمد شہزاد کی مداح نکلیں

جمعرات 11 فروری 2016 22:04

شاہد آفریدی کی بیٹیاں شعیب ملک اور احمد شہزاد کی مداح نکلیں

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹیاں شعیب ملک اور احمد شہزاد کی مداح نکلیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز شارجہ میں پشاور زلمے کے میچ کے دوران شاہد آفریدی کی بیٹیوں سے نجی ٹی وی نے گفتگو کی تو ان کی بڑی بیٹی نے کہا کہ ان کے فیورٹ کھلاڑی شعیب ملک ہیں اور وہ انہیں سپورٹ کرتی ہیں جبکہ چھوٹی بیٹی کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اچھے کھلاڑی ہیں،جب ان سے پشاور زلمے اور شاہد آفریدی کی سپورٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں اور وہ اپنی پسند کے کھلاڑیوں کی سپورٹ کرتی ہیں

متعلقہ عنوان :