ویلنٹائن ڈے کے لیےمہنگے ترین گلاب کے پھولوں کی مالیت 13 لاکھ60ہزار روپے ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 فروری 2016 22:13

ویلنٹائن ڈے کے لیےمہنگے ترین گلاب کے پھولوں کی مالیت 13 لاکھ60ہزار روپے ..

دنیا کے سب سے بڑے گلاب کے پھول اس ویلنٹائن ڈے پر فروخت کیے جائیں گے۔کسی کو ان گلابوں کو تحفہ دینے کے لیے آپ کو کئی بار سوچنا پڑے گا۔5 فٹ لمبے گلاب کے ان پھولوں کے گلدستے کی قیمت 9ہزار پاؤند یا 13لاکھ 60ہزار روپے ہے۔ اتنی رقم میں ایک استعمال شدہ مرسیڈیز ایس ایل 500 خریدی جا سکتی ہے یا شاندار بحری جہاز میں دنیا کے گرد سفر کیا جا سکتا ہے۔
9000پاؤنڈ مالیت کے اس گلدستے میں پھولوں کی 1000 ڈالیاں ہوتی ہیں تاہم 2000پاؤنڈ میں 150، 750 پاؤنڈ میں 50 اور 500پاؤنڈ میں 24ڈالیوں کا گلدستہ بھی دستیاب ہے۔

(جاری ہے)


گلاب کے یہ پھول خصوصی طور پر ایکواڈور کےپہاڑی علاقے میں اندیس کے قریب ماچاچی نام کے چھوٹے سے گاؤں میں سطح سمندر سے 2800 میٹر کی بلندی پر کاشت کیے جاتے ہیں۔
پھولوں کی کمپنی ایرینا فلاورز کے مطابق دنیا کے سب سے لمبے ان گلاب کے پھولوں کو مخصوص طریقے سے کاشت کیا جاتا ہے۔
سطح سمندر سے بہت زیادہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے یہ گلاب عام گلاب کی نسبت زیادہ دیر سے بڑے ہوتے ہیں، اسی وجہ سے ان کی ڈالی زیادہ لمبی اور پھول زیادہ بڑے ہوتے ہیں۔
ایکواڈور پھولوں کو برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ اس کے برآمد کیے ہوئے پھولوں میں 73فیصد صرف گلاب کے پھول ہوتے ہیں۔