پاکستان میں امریکہ کی تکنیکی معاونت سے توانائی کے شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پروگرام کا آغاز

جمعرات 11 فروری 2016 22:14

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان میں شفاف توانائی کے شعبہ میں 3 ملین ڈالر کی امریکہ کی تکنیکی معاونت سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کے توانائی کے محکمہ نے وزازرت منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات، وزارت پانی و بجلی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کیلئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

تین سال پروگرام کے تحت امریکی ماہرین پاکستانی ماہرین کے ساتھ ملکر تو انائی کے شعبہ میں مربوط منصوبہ بندی اور شفاف توانائی کے شعبہ میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکمت عملی مرتب کرینگے۔ امریکی محکمہ توانائی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جوناتھن ایلکنڈ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ شراکت داری کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ہم توانائی مسائل کے خاتمہ اور مشترکہ منصوبوں پر ملکر کام کر رہے ہیں تاکہ شفاف تو انائی کے شعبہ کی استعداد سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔

یہ پروگرام پاک امریکا شفاف توانائی کے شعبہ میں اشتراک کار کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اورا س حوالے سے اکتوبر 2015ء میں صدر اوباما اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے پاکستان میں شفاف تو انائی کی مدد سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی تیار کرنے کیلئے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس سے 3 کروڑ پاکستانی استفادہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :