پرائیویٹ سکولوں کی اضافی فیس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت23فروری تک ملتوی

جمعرات 11 فروری 2016 22:17

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی اضافی فیس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت23فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے مقدمہ کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کسی اور عدالت میں مصروف ہیں لہذا وہ آج پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی ۔گزشتہ سماعت پر والدین کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیئے تھے تاہم آج ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دینا تھے ۔

متعلقہ عنوان :