پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، آپریشن ضرب عضب ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا،ممنون حسین
ریاستی اداروں کی بحالی ،معیشت کا استحکام بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے پر منحصر ہے،صدر مملکت کا کیڈٹس کی تقریب سے خطاب
جمعرات 11 فروری 2016 22:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، آپریشن ضرب عضب ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا۔حکومت کی اقتصادی پالیسیاں درست سمت میں ہیں ،قومی معیشت بحال ،غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ ریاستی اداروں کی بحالی ،معیشت کا استحکام بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے پر منحصر ہے۔
صدر مملکت نے یہ بات آرمی، نیوی اور ایئر فورس سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے نوجوان کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ اپنی مادر وطن کی جذبے اور لگن کے ساتھ خدمت کریں اور چیلنجوں سے موثر طور پر نبردآزما ہونے کیلئے خود کو ایشوز سے آگاہ رکھیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ حکومت ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں درست سمت میں ہیں اور اس کے نتیجے میں قومی معیشت بحال ہوئی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے۔ صدرمملکت نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی اداروں کی بحالی اور معیشت کا استحکام بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے پر منحصر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت قومی ہم آہنگی کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ امن اور خوشحالی کے حصول کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے صوبائی، لسانی اور مذہبی اختلافات پیدا کرنے والے ریاست دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ صدر مملکت نے نوجوان کیڈٹس کو تاکید کی کہ وہ دیانتداری کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمیشہ خود کو تیار رکھیں۔ انہوں نے کیڈٹس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو ایک حقیقی پاکستانی کی طرح لسانی اور نسلی امتیازات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی مادر وطن کی خدمت کرنی چاہئے اور اپنے ملک کے مفادات کو ہمیشہ ہر چیز سے مقدم رکھیں‘‘۔ انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے اساتذہ اور والدین کا احترام کریں۔ صدر مملکت نے کیڈٹس کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ان کے سو الات کے جوابات بھی دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.